آج کل ہر کوئی شیشے کی طرح چمکدار اور شفاف سکن (Glass Skin) چاہتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا اور سستا راز کورین بیوٹی ٹپس یعنی “چاول کا پانی” (Rice Water) ہے۔ چاول کے پانی میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جلدی مساموں کو بند کرنے اور چہرے کی رنگت نکھارنے میں مدد کرتے ہیں۔چاول کا پانی تیار کرنے کے ۲ آسان طریقے:بھیگے ہوئے چاول کا طریقہ (Soaked Rice Water):آدھا کپ چاول لے کر اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے بعد ان میں دو کپ پانی ڈال کر 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اب پانی کو چھان کر کسی صاف بوتل میں محفوظ کر لیں۔فرمینٹڈ چاول کا پانی (Fermented Rice Water):چاول کے بھیگے ہوئے پانی کو روم ٹمپریچر پر 12 سے 24 گھنٹے کے لیے رہنے دیں۔ جب اس میں سے ہلکی سی کھٹاس کی مہک آنے لگے تو اسے فریج میں رکھ دیں۔ یہ زیادہ طاقتور اور موثر ہوتا ہے۔:بطور ٹونر (Rice Water Toner): کاٹن پیڈ (Cotton Pad) پر چاول کا پانی لگائیں اور صبح و شام چہرے پر ٹونر کی طرح استعمال کریں۔آئس کیوبز (Rice Water Ice Cubes): چاول کے پانی کو برف کی ٹرے میں جما لیں۔ روزانہ ایک آئس کیوب سے چہرے کا مساج کریں، اس سے پورز کھلے نہیں رہیں گے۔چاول کے پانی کے فوائد:قدرتی چمک: چہرے پر موجود سیاہ دھبوں اور داغوں کو ہلکا کرتا ہے۔اینٹی ایجنگ: جھریوں اور باریک لکیروں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔آئل کنٹرول: اضافی آئل کو ختم کر کے سکن کو نرم و ملائم بناتا ہے۔۔احتیاط:استعمال سے پہلے ہمیشہ پیچ ٹیسٹ (Patch Test) لازمی کریں تاکہ کسی قسم کی الرجی کا پتہ چل سکے۔